نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ تحریک انصاف کے ڈونر کو مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ تحریک انصاف کے ڈونر کو مل گیا
نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ تحریک انصاف کے ڈونر کو مل گیا

اسلام آباد: نتھیاگلی میں لاکھوں ڈالر مالیت کے لگژری ہوٹل کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھی اور تحریک انصاف کے ڈونر کو مل گیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے ان کی کمپنی سے چندہ لیا جس کا کاروبار امریکی فورسز کو عراق اور افغانستان میں سکیورٹی گارڈز فراہم کرنا تھا جب کہ عمران خان امریکی جنگ کے ہمیشہ سے مخالف رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کمیٹی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارٹی ڈونر ممتاز احمد مسلم نے پی ٹی آئی کو 24 ہزار سے زائد ڈالرز عطیہ کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ممتاز مسلم بیرون ہوٹلز کے صدر اور مالک ہیں، انہوں نے 15 اپریل 2018 کو عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے اپنی حکومت کے لیے اگلے تین ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

اس کے علاوہ پنڈورا پیپرز میں شامل 14 آف شور کمپنیوں کی ایک کروڑ 20 لاکھ خفیہ فائلوں میں سے ایک فائل میں ممتاز احمد مسلم کا نام بھی شامل تھا۔

Related Posts