وزیراعظم نے اپنی حکومت کے لیے اگلے تین ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے اپنی حکومت کے لیے اگلے تین ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے
وزیراعظم نے اپنی حکومت کے لیے اگلے تین ماہ انتہائی اہم قرار دے دیئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت موجودہ وفاقی حکومت کے لیے اگلے تین ماہ اہم ہیں۔ وہ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ ان کے تعلقات مثالی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید توسیع کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ اس کا فیصلہ نومبر 2022 میں کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ”پی ٹی آئی کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔”

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی شکست تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔ اپنی حکومت کی خامیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا فقدان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ (اپوزیشن) کے خلاف تمام ثبوتوں کے باوجود، وہ احتساب سے بچنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ”کرپٹ جماعتوں ” سے خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئندہ تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: عارف نقوی نے کونسی وزارت لینے کیلئے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی، منصوبہ کیوں ناکام ہوا ؟، سنسنی خیز انکشافات

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

Related Posts