ڈیل تو ہورہی ہے، ن لیگ کی تصدیق، ملوث افراد کے حوالے سے اہم انکشافات بھی کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Deal is being made, reveals PML-N

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پاک فوج کی جانب سے نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل کی تردید کے بعد ڈیل کی تصدیق کرتے ہوئے ملوث افراد کے حوالے سے اہم انکشافات بھی کردیئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ڈیل پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی سے ہورہی ہے، ایاز صادق کی کسی بات سے تاثر نہیں ملتا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:نوازشریف سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پاک فوج نے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی

جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نےکہا کہ ن لیگ کی ڈیل پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی سے ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اراکین اسمبلی سے ہمارا دن رات رابطہ ہے، ان میں کچھ ہماری صفیں چھوڑ کر گئے تھے جبکہ کچھ حالات سے تنگ ہیں۔

واضح رہے کہ نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان نے گزشتہ روز تردید کردی تھی تاہم مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے اسٹیبلشمنٹ کے بجائے پی ٹی آئی ارکان سے ڈیل کا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔

Related Posts