کورونا کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تیاری، سخت پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث کاروباری اوقات میں بڑی تبدیلیاں، سخت پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ

کراچی: کورونا کے باعث کاروباری اوقات میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی، لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تیاری شروع کردی گئی، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اور اومی کرون کے باعث سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعے کے روز صبح 11 بجے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کاروباری اوقاتِ کار صبح 6 سے شام 5 بجے تک جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون اور اسکولز کو بھی ہفتے میں صرف 2 یا 3 تک ہی کھلا رکھنے کی تجاویز زیرِ غور آئیں گی۔ 

نویں تا 12ویں جماعت کی کلاسز پیر سے جمعے کے روز تک 5 دن جاری رکھنے، تمام تعلیمی اداروں کے ٹیچرز، اسٹاف اور طلبہ کے ویکسینیشن کارڈز چیکنگ کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کے روز ہوگا۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا اور اومی کرون کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 

 

Related Posts