عالمی نمبر 1 ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو آسٹریلیا داخل ہونے سے روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی نمبر 1 ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو آسٹریلیا داخل ہونے سے روک دیا گیا
عالمی نمبر 1 ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو آسٹریلیا داخل ہونے سے روک دیا گیا

میلبورن: آسٹریلین حکومت نے عالمی نمبر 1 ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپین شپ کے 9 مرتبہ فاتح نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کردیا گیا جو اب 2021 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ وزیرِ صحت گریک ہنٹ نے کہا کہ نوواک جوکووچ کو فیصلے پر اپیل کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ووٹنگ کا آغاز کردیا گیا

آسٹریلین وزارتِ صحت کے مطابق ٹینس اسٹار اپیل کرنا چاہیں یا نہ چاہیں، وہ ان کی مرضی پر ہے تاہم ویزہ منسوخی پر ملک چھوڑنا پڑے گا۔ ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کے باعث نوواک جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ 

دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آسٹریلین اوپن میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں اور عملے کو بھی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ آسٹریلین وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ قانون، قانون ہوتا ہے، کسی کو اس سے بالاتر قرار نہیں دیاجاسکتا۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا کہ مضبوط سرحدی پالیسیوں کی بدولت آسٹریلیا میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کم ترین رہیں۔ اب بھی احتیاط کا دامن تھامے رکھیں گے۔ قواعد و ضوابط کا نفاذ، خاص طور پر سرحد سے متعلق ہو تو بہت اہم ہوتا ہے۔ 

 

Related Posts