لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے اعلان سے ایک یادگار کیرئیر ختم ہوگیا ہے، محمد حفیظ سے کرکٹ کے میدان میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایک یادگار کیرئیر اپنے اختتام کو پہنچا۔
محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
ٹوئٹر پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ میں نے محمد حفیظ بھائی اور ان کے کرکٹ کے میدان میں تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے محمد حفیظ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
A memorable career comes to an end. I have learnt a lot from @mhafeez22 bhai and his experiences. Thank you for your guidance along the time we shared on the field. Happy retirement, professor! ???? pic.twitter.com/5pF34pPW9J
— Babar Azam (@babarazam258) January 3, 2022