اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے جبکہ سرمایہ کار کیلئے وقت بہت اہم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین کاروباری سرمایہ کاری فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کے اجراء پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سرمایہ کاری پر لگنے والا وقت بہت زیادہ ہوتا ہے اور سرمایہ کار کیلئے وقت ہی سب سے اہم ہے۔
دیگر صوبوں میں سردی کی چھٹیاں شروع، سندھ بھر کے اسکول آج سے کھل گئے
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
سرمایہ کاری فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم سے کم کر رہی ہے۔ ہماری توجہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ریشنلائزیشن کے بغیر قومی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔ چھوٹے ممالک کی برآمدات ہمارے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے۔
خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سبزیاں اور پیاز بیچنے سے ملک کی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ آئی ٹی ایکسپورٹ صرف 2 سال میں 200 فیصد تک آگئی۔ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن آئی ٹی برآمدات پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک نے برآمدات میں اضافے کو قومی ترجیح سمجھا۔ ایکسپورٹ میں اضافہ کیے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی معیشت مستحکم کی، پھر کورونا آگیا۔ حکومت چین کے سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بھارت میں ترقی کی شرح کورونا کے بعد منفی 7 فیصد پر چلی گئی تھی۔ پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے۔