اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پاک چین سرمایہ کاری فورم کے اجراء کی تقریب میں آج شریک ہوں گے جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری قومی وزارتِ صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ وزیر اعظم آج پاک چین بزنس انوسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو طلب
علمائے کرام نوجوانوں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرائیں، وزیر اعظم
وزیرِ اعظم @ImranKhanPTI آج پاک چائنہ بزنس انوسٹمنٹ فورم کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس فورم میں 18 چینی اور 19 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔
فورم کا مقصد پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری، برآمدی صنعتوں کی تعمیر و ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔— Dr. Nausheen Hamid (@DrNausheenPTI) January 3, 2022