قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ وائرس میں مبتلا مصباح الحق نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق چیف سیلیکٹر ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں وائرس سے نجات حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹرز کے دئیے ہوئے نسخے پر عمل کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

مصباح الحق کی سبکدوشی،پاکستان کو کتنافائدہ، کتنا نقصان ہوگا؟

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنا کورونا ٹیسٹ امریکا سے وطن واپسی کے موقعے پر کرایا جو مثبت نکلا۔ قبل ازیں مصباح الحق نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے گزشتہ برس ستمبر میں استعفیٰ دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس نے کوچنگ کے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز بن گئے۔

گزشتہ برس ستمبر 2021 کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس عہدوں سے دستبردار ہو گئے اور پیر کے روز کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

اس سے قبل اگست 2021 میں قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہوئے، مصباح الحق نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا، مصباح الحق نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق 10 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کیا، وہ قومی ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ آسکے۔جبکہ مصباح الحق کے علاوہ اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

Related Posts