دیگر صوبوں میں سردی کی چھٹیاں شروع، سندھ بھر کے اسکول آج سے کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

restrictions imposed School children due to corona in Karachi

اسلام آباد: ملک کے دیگر صوبوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکول آج سے کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کراچی، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے اسکولز دوبارہ کھل گئے۔ چھٹیاں ختم ہوگئیں۔ صوبائی حکومت نے 23دسمبر سے چھٹیوں کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ الجھ گیا، نیا نوٹی فکیشن جاری

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آج سے موسمِ سرما کی چھٹیاں شروع ہوگئیں۔ اسکول دوبارہ 9 جنوری سے کھل جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج سے 12 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات رہیں گی۔راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک اور مظفر گڑھ میں بھی آج سے چھٹیاں شروع ہوگئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ الجھ گیا، اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا، جب کہ این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی تھیں۔

Related Posts