نیو کراچی، صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو کراچی، صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی
نیو کراچی، صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی

شہرِ قائد کے علاقے نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب تولیہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی 14گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں واقع تولیہ فیکٹری کے گودام میں رات کے وقت آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیوں نے آگ بجھائی۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرانی سبزی منڈی کے قریب مختلف دکانوں میں آگ لگ گئی

تین ہٹی کی جھگیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار، اصل کہانی سامنے آگئی

چیف فائر آفیسر مبین احمد نے کہا کہ تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ تیسرے درجے کی تھی۔ ہائیڈرنٹس بند ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کیلئے زیادہ گاڑیاں نکالنی پڑیں۔

مبین احمد نے کہا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود تولیہ بنانے کا خام مال اور لوم جل کر خاکستر ہوگئی۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے میں کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث مختلف دکانوں کا سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں۔

گزشتہ ماہ 3 دسمبر کو دن کے وقت پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع پلاٹ پر لگنے والی آگ مبینہ طور پر دکانوں تک جا پہنچی۔ کپڑوں، اسکول بیگ، جنرل اسٹور اور بیگ کی دکان میں خوفناک آتشزدگی ہوئی۔

Related Posts