گلگت، خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: گلگت،خیبرپختونخوااور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہرویوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، سوات، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، صوابی، مردان، باجوڑ، بونیر، شانگلہ، لوئردیر سمیت ملاکنڈ کے گردو نواح اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مختلف علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پی ایم ڈی ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہوگئیں

مزید برآں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts