پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتے کے روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’بہتر ہوتا کہ وزیراعظم نئے سال کے آغاز پر ہی عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بجائے استعفیٰ دے دیتے‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں تہواروں پر چیزیں سستی کر دیتی ہیں۔ لیکن عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرا دیا۔ پی ٹی آئی حکومت نئے سال پر عوام کی خوشیاں برداشت نہیں کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام جبر، استحصال اور بے حسی ہے۔ اپوزیشن نے کہا کہ وزیر اعظم کو قوم کو اپنی حماقتوں کی سزا نہیں دینی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ”عوام کو مہنگائی میں زندہ دفن کرنے کے بجائے عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہیے“، انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لیے اس ”ظالم حکومت“ سے جان چھڑانی ہوگی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ’نیا پاکستان‘ ہر سال ’پچھلے سے زیادہ مہنگا‘ ثابت ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں ہر چیز کا الزام پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں پر لگادیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوشحالی کا سال ہوگا لیکن 2022 اب آچکا ہے تو خوشحالی کا یہ دعویٰ کہاں گیا؟

مزید پڑھیں: نئے سال 2022کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت کے دور میں بدترین عالمی معاشی بحران آیا لیکن ہم نے عوام کو مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھانے دیا، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر دنیا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

Related Posts