نئے سال 2022کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے سال 2022کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
نئے سال 2022کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ہفتے کے روز نئے سال کے آغاز پر اپوزیشن کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے 2022 میں ”تلخیاں کم کرنے” کرنے پر زور دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو انتخابات، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال 2022 کے آغاز پر، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کی ساکھ کو کم کرتی ہے، اس سے سیاستدانوں کا وقار کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات، قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا اصل مقابلہ فنانس سپلیمنٹری بل 2021 اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) ترمیمی بل 2021 پر ہے۔

Related Posts