کراچی میں 2 خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے، بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 dangerous terrorists arrested in Karachi

کراچی: شہر قائد میں بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا، پولیس نے شاہ لطیف سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتارکرلئے۔

دہشت گرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں۔ دہشت گرد کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

دہشت گرد افغانستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمدہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:درجنوں شہری اومی کرون سے متاثر، کراچی میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا

ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے تحریک طالبان پاکستان میں2011 میں شمولیت اختیار ،کی دہشت گرد حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔

دہشت گردوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے۔مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہیں۔

Related Posts