ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے ڈرامہ ’پری زاد‘ میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے مداحوں کے بے پناہ اصرار پر وضاحت پیش کردی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے ڈرامے میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے بتایا کہ پری زاد میں ڈرامے کی ڈیمانڈ کے مطابق میرا کردار شامل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار کی مانگ تھی اس لئے اس کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:اداکارہ یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے