پاکستان میں کورونا سے مزید 556 شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا،6 ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan adds up 25 more coronavirus deaths

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 556 شہریوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا،6 ہلاک،این سی او سی نے تصدیق کردی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں 6 نئی اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28933 ہو گئی ہے جبکہ نئے 556 کیسز شامل کرنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد 1295933 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 51141 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبتیت کا تناسب 1اعشاریہ 08 فیصد رہا۔

479 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1256816 ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 10,184 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:7کروڑافراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرلیا،اسدعمر

سندھ میں اب تک 482029، پنجاب میں 445107، خیبرپختونخوا میں 181402، اسلام آباد میں 108666، بلوچستان میں 33638، آزاد کشمیر میں 34662 اور گلگت بلتستان میں 10429 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب میں اب تک 13070، سندھ میں 7670، کے پی میں 5930، اسلام آباد میں 967، آزاد کشمیر میں 746، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts