نیو یارک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ائیر کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور بیٹر محمد رضوان سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سال کے بہترین کھلاڑی کیلئے 4 پلیئرز کو نامزد کیا ہے جن میں قومی ٹیم سے شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے علاوہ جوروٹ اور کین ولیمسن بھی شامل ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کوشکست
آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزدگیاں، بابر اعظم شارٹ لسٹ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے 2 اراکین سمیت 4 کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی، کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
Know more about the nominations for the Sir Garfield Sobers Trophy – ICC Men’s Cricketer of the Year 2021 award ➡️ https://t.co/iYTmqxU0Ai pic.twitter.com/o7xhxM0kR7
— ICC (@ICC) December 31, 2021