عاطف اسلم کے گیت میں سُروں کا امتزاج، اشنا شاہ نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کے گیت میں سُروں کا امتزاج، اشنا شاہ نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
عاطف اسلم کے گیت میں سُروں کا امتزاج، اشنا شاہ نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عاطف اسلم کے گیت میں سروں کے امتزاج پر تبصرہ کرتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ اپنے گیت سوچتا ہوں کو عاطف اسلم نے جس طرح گایا ہے، وہ عاطف کے پیش کردہ ان بہترین گیتوں میں سے ایک کہا جاسکتا ہے جو میں نے اب تک سنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور سال 2021، موسیقی کے میدان میں سب سے یادگار لمحات

طلحہ انجم کو کنسرٹ میں موجود شخص نے بوتل دے ماری

معروف گلوکار کی تعریف جاری رکھتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ عاطف اسلم ناقابلِ یقین حد تک قابلِ تعریف ہیں اور جس طرح انہوں نے سرگوشی نما سروں سے کلاسیکل الاپ تک کا سفر ایک سانس میں طے کیا، وہ بڑی خاصے کی چیز ہے۔

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان کا گیت سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے، عاطف اسلم کی آواز میں بالی ووڈ کی ایک فلم میں شامل کیا گیا جو آج سے 3سال پہلے کی بات ہے۔ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے خان صاحب کے گیت کے ساتھ انصاف کیا۔

قبل ازیں 2018 میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور شاہد کپور کی فلم بتی گل میٹر چالو میں یہ گیت شامل کیا گیا جس میں عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا جس کے متعلق بھارتی فلموں کے شائقین کم ہی جانتے ہیں کہ یہ نصرت فتح علی خان کا 1985 میں گایا ہوا گیت ہے۔ 

Related Posts