اسٹاک مارکیٹ، 44500پوائنٹس کی حد عبور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ، 44500پوائنٹس کی حد عبور
اسٹاک مارکیٹ، 44500پوائنٹس کی حد عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 44 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے، سرمایہ کاروں نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز حسبِ معمول سرمایہ کاری میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 179.89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکن تاجر وں کی نمائش میں شرکت سے تجارت کو فروغ ملے گا، محمد ادریس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو، شوکت ترین دوبارہ چیئرمین مقرر

مجموعی طور پر کاروبار میں مثبت رجحان کا غلبہ رہا۔ مارکیٹ ہائی اینڈ پر 44ہزار 646 اعشاریہ 49 جبکہ لو اینڈ پر 44ہزار 307اعشاریہ 27 پوائنٹس تک گئی۔

سرمایہ کاری میں مثبت رجحان کے پیشِ نظر کاروبار کے حجم میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاری کا اختتام 44ہزار596اعشاریہ07پوائنٹس پر ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 44 ہزار 416اعشاریہ 20 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 179.89 جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 251.41پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس میں 69.99، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 355.43 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ متعدد کمپنیوں کے شیئرز میں حسبِ معمول اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ 

 

Related Posts