جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا
جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں۔متھیرا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ جو شخص مجھے جس نظر سے دیکھتا ہے، اسے ویسی ہی نظر آتی ہوں جبکہ ہر شخص کا دیکھنے اور سوچنے سمجھنے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے متنازعہ اشتہارات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہر شخص مجھے اپنی ذاتی سوچ سے دیکھتا ہے۔ جس قسم کی کسی شخص کی سوچ ہوتی ہے، وہ میرا ویسا ہی تصور قائم کرلیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ متھیرا کا 16 سال کی عمر میں ماں بننے کا انکشاف

حریم شاہ کے متھیرا پر سنگین الزامات، ویڈیو وائرل

اس سوال پر کہ کیا آپ کی شخصیت میں جنون ہے؟ اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں توانائی سے بھرپور ہونے کے اعتبار سے اداکاری کے میدان میں سب کچھ کرسکتی ہوں جو مجھے پسند آئے۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں دوسروں کیلئے بہت کچھ کرتی تھی۔

معروف اداکارہ متھیرا نے متنازعہ اشتہارات کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ اگر میں اپنے آپ سے محبت نہیں کرتی تو دوسروں سے بھی نہیں کر پاؤں گی جو میرے سامنے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلائنڈ لو (Blind Love) کی اداکارہ متھیرا نے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق حقائق بتاتے ہوئے اپنے بچے کے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جب میری عمر 16 سال تھی، تو میں ماں بن چکی تھی۔ 

ٹاک شو میں گفتگو کے دوران متھیرا نے کہا کہ میری پہلی شادی 16سال کی عمر میں ہوئی جس کے فوراً بعد میں ماں بن گئی۔ بعد ازاں 2012 میں گلوکار اور ریپر فاران جے مرزا سے شادی کرلی جس کے 2 سال بعد زچگی ہوئی۔

Related Posts