اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 33 پیسے اضافے کا امکان ہے جس پر سماعت آج ہوگی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) درخواست کی سماعت کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی دورِ حکومت میں متعدد مرتبہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ آج پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نئی درخواست دے دی۔
سال 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی
ٹیکسٹائل صنعتکاروں اور حکومت کا معاہدہ ہوگیا، گیس کی بندش ختم
کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست