وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کے بعد کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے لاہور کا رخ کر لیا جہاں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اومی کرون کے مختلف کیسز کراچی اور اسلام آباد سے سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے نئے ویرئینٹ کی لاہور میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔محکمۂ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا مریض سندھ میں سفر کرچکا ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 291 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق
اسلام آباد میں بھی اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی
لاہور کے علاقے بہار کالونی گلبرگ سے تعلق رکھنے والے اومی کرون کے مریض کا علاج گھر پر ہی شروع کردیا گیا۔ محکمۂ صحت پنجاب نے کہا کہ مریض کے اہلِ خانہ اور رابطے میں رہنے والے 12افراد کے بھی نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق 12 افراد میں اومی کرون کی موجودگی کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے پر کورونا کے نئے ویرئینٹ کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم وائرس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 3 شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 94ہزار 31 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 912شہری جان کی بازی ہار گئے۔