اسلام آباد: عدالت کی جانب سے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکی سے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطاء ربانی نے 5 جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔ عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹر یاسر شاہ مشکل میں پھنس گئے، زیادتی میں معاونت کا الزام، مقدمہ درج