کراچی: آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 204.95 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 43913.44 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.46 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 34 لاکھ 30 ہزار 690 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں مسلسل روپے کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ جو رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
مزید پڑھیں: حکومت نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفاد کو مقدم سمجھا، محمود مولوی