کراچی:معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو کانسرٹ میں بدتمیزی کی گئی جس کی وجہ سے وہ اپنے غصے پرقابونہ رکھ سکیں۔
سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے لائیوکانسرٹ کی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے آئمہ بیگ مداحوں کے درمیان موجود ایک شخص کو اسٹیج سے دور ہونےکاکہہ رہی ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر لوگ بھی اس شخص کودورہٹنےکاکہہ رہےہیں۔
اس موقع پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہہ رہی ہیں کہ اگرکسی نے بدتمزی کی تووہ کنسرت ادھوراچھوڑ کر چلی جائیں گی اورکوئی بھی اس کنسرٹ کوانجوائے نہیں کر پائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:طلحہ انجم کو کنسرٹ میں موجود کسی شخص نے بوتل دے ماری