کراچی:ملکی سیاست کا ایک درخشاں ستارہ اور 21جون 1953کوپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوکےانگن میں آنکھیں کھولنے والی شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکی 14ویں برسی آج گڑھی خدابخش میں منائی جارہی ہے، جس کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورکارکنان ان کے مزارپر پہنچاشروع ہوچکےہیں۔
برسی کے موقع پر جلسہ گڑھی خدا بخش میں ہوگا جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو جب پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم ان کی حکومت زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکی اور 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا۔جس کے بعدایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان کی پاگ ڈورسنبھالی لیکن 3 برس بعدہی انہیں اقتدار سے محروم کردیا گیاتھا۔
شہیدمحترمہ بےنظیربھٹوجب خودساختہ جلاوطن کاٹ کووطن واپس پہمنچیں توکراچی میں کارساز کے مقام پر انکے قافلے پرخودکش حملہ کیاگیا،جس میں وہ محفوظ رہیں لیکن درجنوں کارکنان لقمہ اجل بن گئےلیکن یہ عہد 27 دسمبر 2007 میں تمام ہواجب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں گھات لگائے قاتل نے گولیاں چلادیں اوریوں دختر مشرق ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سوگئیں۔
شہید بی بی کی 14 ویں برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں ہونے کے باعث شرکت نہیں کر ینگےجبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر صحت کے مسائل کی وجہ سے برسی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم کیوایم لسانیت کی باتیں کرے گی توبات چیت کیسے ہوگی؟سعیدغنی