جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کئی ماہ تاخیر کے بعد خلا میں روانہ کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کئی ماہ تاخیر کے بعد خلا میں روانہ کردی گئی
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کئی ماہ تاخیر کے بعد خلا میں روانہ کردی گئی

واشنگٹن: خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کی مہنگی ترین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کئی مہینوں کی تاخیر کے بعد خلا میں روانہ کردیا گیا۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی اسکوپ کو یورپی خلائی ایجنسی آریان فائیو کے راکٹ کے ذریعے جنوبی امریکا میں فرانسیسی کالونی فرنچ گیانا سے روانہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اپنی تحقیق کے دوران یہ مشن مختلف سیاروں، سیارچوں اور خلا میں دیگر مقامات پر زندگی کی تلاش اور تحقیق کا کام کرے گا۔

اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے میں 30 برس کا عرصہ لگا ہے اور اسے 21 ویں صدی کے سب سے بڑے سائنسی منصوبوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے 13 ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔

مزید پڑھیں: فضائی آلودگی جسمانی سرگرمیوں کے فوائد کم کرسکتی ہے۔طبی تحقیق

واضح رہے کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ امریکی خلائی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے ایسا اور کینیڈین خلائی ادارے سی ایس اے کا 10 ارب ڈالر کی لاگت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

Related Posts