عوام کی طاقت سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی ہے، مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام اس حکومت سے شدید تنگ ہیں اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا، آئندہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کرنے کا تجربہ درست نہیں تھا۔

لاڑکانہ میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی نہایت عقیدت کے ساتھ منائیں گے۔

برسی پر کل جلسہ عام میں ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کے خلاف لائحہ عمل دیں گے، حالات ایسے ہیں کہ وفاقی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، غریب کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے شدید تنگ ہیں اصل میں اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا، آصف زرداری نے خود دیکھا کہ عوام کی حالت کیسی ہے، آئندہ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بننے جارہی ہے، عوام کی طاقت سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی رہنماء مفتی نور ولی نے اپنی کتاب میں بینظیر بھٹو کے قتل کا اعتراف کیا، رحمٰن ملک

انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اتحاد سے متعلق کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، 2008ء میں ایم کیو ایم کے ساتھ کولیشن گورنمنٹ تھی لیکن وہ تجربہ درست نہیں، پی ٹی آئی بانی ایم کیو ایم کے ساتھ بات کرنا چاہتی ہے۔

Related Posts