مقبوضہ وادی میں مودی کےغنڈوں کاراج،مزید6کشمیری شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 6 معصوم کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کیاگیاجس کی آڑ میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا جبکہ اس سے قبل مزید دودنوں میں 5 کشمریوں کوشہیدکیاگیاتھا،بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کو نام نہادآپریشن کے دوران نشانہ بنایاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کا شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ، نائیک شہید

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہیں۔

Related Posts