نواز شریف ٹھیک ہوگئےہیں توخداکاواسطہ ملک واپس آجائیں،اسدعمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، اسد عمر
عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نےکہاہےکہ بیرون ملک مقیم نوازشریف اگر ٹھیک ہوچکےہیں توانہیں خداکاواسطہ ملک واپس آجائیں۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیراسدعمر نے کہا معلوم نہیں کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی پلیٹ لیٹس آخر کب ٹھیک ہوں گی؟ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوگئیں ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں،انہو ں نے کہا نوازشریف کو اعلیٰ عدالت نااہل قراردیااگران سے کوئی بات چیت کی جارہی تواسکی میاں کیاگارنٹی دے سکتاہوں،اسدعمر نے مزیدکہانوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق خبریں گردش کررہیں تھیں جس کی وجہ سے وزیراعظم نے جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے تمام تر اقدامات قائداعظم کی سوچ کے عکاس ہیں،فواد چوہدری

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کاکہناتھاکہ نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے، جس کی وجہ سے مومینٹم تبدیل ہوجائےگا،انہوں نے کہا ہمارے قائد کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، بہت جلد انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائےگا۔

Related Posts