گوجرانوالہ: لیل ورکاں میں دو سگی بہنوں نے مبینہ طورپہ زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی ختم کرلی۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لیل ورکاں کی رہائشی دو سگی بہنوں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں متوفیوں کی شناخت سمیرا اور فضا کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں بہنیں طلاق یافتہ تھیں۔
ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کے مطابق سمیرا اور فضا کافی عرصے سے اپنے میکے میں رہ رہی تھیں، اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوفیہ سمیرا 3 بچوں کی ماں تھی۔حکام کے مطابق اہل خانہ نے دونوں بہنوں کی موت کی خبر پولیس کو نہیں دی، جس وجہ سے تحقیقات میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح میں مزید اضافہ، 24ہزار سے زائد موبائل چھن گئے