بابائے قوم کو فوجی جوانوں کا خراجِ تحسین، پاک فوج کی دستاویزی ویڈیو ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابائے قوم کو فوجی جوانوں کا خراجِ تحسین، پاک فضائیہ کی دستاویزی ویڈیو ریلیز
بابائے قوم کو فوجی جوانوں کا خراجِ تحسین، پاک فضائیہ کی دستاویزی ویڈیو ریلیز

کراچی: پاک فوج نے بابائے قوم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک دستاویزی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی، آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نے 145ویں یومِ ولادت پر بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پر امن اور ترقی پسند پاکستان کا قائد اعظم کا ویژن من حیث القوم ہماری کامیابی کیلئے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابائے قوم کا یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

پاک فوج کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

ڈی جی، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزی ویڈیو میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بابائے قوم نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی امید پیدا کی۔

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ ویڈیومیں قائدِ اعظم کے30اکتوبر 1947 کے خطاب سے چند جملے نقل کیے گئے ہیں جس میں بابائے قوم فرماتے ہیں کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔

یونیورسٹی اسٹیڈیم لاہور میں کیے گئے خطاب کے دوران قائدِ اعظم نے فرمایا کہ ہم نے پاکستان کی صورت میں آزادی جیسی قابلِ قدر کامیابی حاصل کی۔ آزادی کبھی مصیبتیں برداشت کیے بغیر نہیں ملتی۔

Related Posts