ممبئی: ہالی وڈ کے مشہور مارول سپرہیرو (اسپائڈرمین )جیسی نظر آنے والی چھپکلی نے سوشل میڈیاصارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیاپر انڈین فاریسٹ سروسز آفیسر نےاپنے ٹوئٹر پر اس چھپکلی کی تصویر شیئر کی جس میں اس چھپکلی کاسرخ اور نیلا رنگ دیکھ کر ذہین میں فورا(اسپائڈرمین ) کی تصویر گھومنےلگتی ہے جبکہ اس چھپکلی کا اصل نام (موانزا فلیٹ ہیڈ راک اگاما) ہے بعض اوقات اسے (اسپائیڈر مین اگاما) بھی کہاجاتاہےجوعام طورپر تنزانیہ،روانڈااورکینیا میں پائی جاتی ہے۔
Spider-Man in real life…
DYN that the Mwanza flat-headed rock agama, referred to sometimes as Spider-Man agama, climbs up vertical walls like the reel life spider man😊😊 pic.twitter.com/ydpZvFNUvY
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) December 21, 2021
قدرت کاکرشمہ یعنی (اسپائیڈر مین اگاما)کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے،جس پرکیپشن لکھاگیاکہ (حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین، موانزا فلیٹ ہیڈ راک اگاما، جسے بعض اوقات اسپائیڈر مین اگاما بھی کہا جاتا ہے، یہ فلمی اسپائیڈر مین کی طرح کھڑی دیواروں پر چڑھتا ہے)۔
یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور کورونا سے صحتیاب ہوگئیں، سیف علی خان اور بچوں سے ملاقات