ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور خان نے قرنطینہ کا تکلیف دہ وقت گزارنے اور کورونا سے صحتیابی کے بعد شریکِ حیات سیف علی خان اور بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ شب کرینہ کپور کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا جس سے بے بو کہلانے والی فنکارہ کی وائرس سے مکمل صحتیابی کی تصدیق ہوگئی۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کرینہ کپور نے اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
کرسمس کی خوشیاں، شوبز شخصیات کی مسیحی برادری کو مبارکباد
منفی پیشگوئیاں لے ڈوبیں، کے آر کے کا یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک، ویڈیوز ڈیلیٹ
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ جب تک میں قرنطینہ میں رہی، اپنی حمایت اور سپورٹ پر دوست احباب اور فیملی کی شکر گزار ہوں جن میں کرشمہ کپور اور سیف علی خان سر فہرست ہیں۔
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور نے بیماری کے دوران حوصلہ افزاء پیغامات بھیجنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سب سے آخر میں شریکِ حیات سیف علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرینہ نے چھوٹے نواب کے صبر و تحمل کو سراہا۔
پیغام کے آخر میں مداحوں کو خدا حافظ کہتے ہوئے اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کو بہت پیار کرنا ہے۔بے بو کے جسم میں رواں ماہ امرتا اروڑا کے ہمراہ کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔