بابائے قوم کا یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابائے قوم کا یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
بابائے قوم کا یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی: بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب مزارِ قائد پر منعقد ہوئی۔ پی ایم اے کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش

مسیحی برادری کرسمس آج منا رہی ہے، صدر اور وزیر اعظم کی مبارکباد

آج صبح مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پی ایم اے کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ مہمانِ خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح نے 1940سے قراردادِ پاکستان کی منظوری کے بعد شروع ہونے والی تحریکِ آزادئ پاکستان میں دو قومی نظرئیے سے نئی روح پھونک دی۔ مزارِ قائد پر پی ایم اے کے کیڈٹس نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 145واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، بانئ پاکستان نے آزادئ پاکستان سے قبل عوام میں اتحاد و یگانگت پیدا کرکے ایک نئی قوم بنا دیا۔پاکستان کا قیام کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگیا۔

 قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسے جلوس کا اہتمام کیا جائے گا جس کا مقصد بانئ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

 

Related Posts