ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین
ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کا اختتام، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ تحسین

خوف و تجسس سے بھرپور ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے اختتام پذیر ہوا جس پر اظہارِ تحسین کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کو طول ضرور دیا گیا، تاہم اختتام خوبصورت رہا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے خوف اور سسپنس سے بھرپور رہا ہے جس کی کہانی منفرد اور مختلف کرداروں میں جلوہ گر فنکار اپنے اپنے رولز میں لاجواب ثابت ہوئے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں محب مرزا، عروہ حسین اور سونیا مشعال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ خان کا سابق سسرالیوں سے تعلقات جاری رکھنے کا انکشاف

شادی زندگی کیلئے مثبت تبدیلی کا نام ہے۔منال خان کا اعتراف

قاسم مرید کی ہدایات میں تیار کردہ ڈرامہ سیریل کو سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ناظرین میں سے بعض کا کہنا ہے کہ نیلی زندہ ہے ایک دھماکے سے شروع ہوا لیکن بعد میں کہانی کی رفتار سست کردی گئی۔

خوفناک سیریلز عموماً ناظرین و سامعین کی توجہ کا باعث بنتے ہیں، تاہم کہانی طول پڑ جائے تو سوشل میڈیا صارفین اس سے اکتا کر تنقید کرنے لگتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کی آخری قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ متعدد صارفین نے ڈرامے کے انجام کی تعریف کی۔

Neeli Zinda Hai Last Episode Public Reaction

Neeli Zinda Hai Last Episode Public Reaction

Neeli Zinda Hai Last Episode Public Reaction

Neeli Zinda Hai Last Episode Public Reaction

دوسری جانب ڈرامہ سیریل نیلی زندہ ہے کی آخری قسط نشر ہونے کے بعد زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے اسے سراہا۔ آخری قسط میں نیلی کے کردار پر جنم لینے والے سوالات کے جوابات مل گئے۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ نیلی زندہ ہے 2 بھی نشر کیا جائے گا۔

Related Posts