شادی زندگی کیلئے مثبت تبدیلی کا نام ہے۔منال خان کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی زندگی کیلئے ایک مثبت تبدیلی کا نام ہے جس کی ضرورت سب کو ہوسکتی ہے۔

اپنی حالیہ وائرل ویڈیو میں منال خان کو ایک ٹاک شو کے دوران یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ زندگی میں شادی کے بعد تبدیلی آجاتی ہے اور انسان کے خیالات بدل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ فریال محمود کے بولڈ ڈانس کی ایک اور ویڈیو وائرل

تصویری تجزیہ، بالی ووڈ کی فنکار جوڑیوں نے اربوں کے اثاثے بنا لیے

ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے کہا کہ شادی کے بعد کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایک شوہر کی شمولیت ہوتی ہے، زندگی میں اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوسکتی ہے؟

میزبان نے معروف اداکارہ سے سوال کیا کہ شوہر کی زندگی میں شمولیت کیا کوئی اچھی تبدیلی ہوتی ہے؟ منال خان نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں یہ ایک بہتر تبدیلی ہوتی ہے جس کی سب کو ضرورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی رواں برس ستمبر میں کم و بیش 2 سال کی ملاقاتوں کے بعد ہوئی۔ شادی کی تقریب سے مختلف خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں۔

حال ہی میں اداکارہ منال خان نے اپنے شریکِ حیات احسن محسن اکرام کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ کیلئے خوبصورت پیغام تحریر کیا جو اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی گئی۔ 

Related Posts