اسلام آباد:نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر (این سی اوسی ) کےمطابق ملک میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے مزید 4 افرادانتقال کرگئے۔
ملک بھرمیں گزشتہ روز کوروناکے 47ہزار811 ٹیسٹ کیے گئے جس کےبعدمزیدنئے 322کیسزسامنے آئےجبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.67فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں اب تک کوروناسے مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار 898ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا