سپہ سالار کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے ان کا سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑختم کرنا ہوگا، سپہ سالار
دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے ان کا سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑختم کرنا ہوگا، سپہ سالار

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا شاندار استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر بریف کیا گیا، آرمی چیف نے کوٹ کٹیرہ سیکٹر میں افسروں، جوانوں سے ملاقات کی اور جنگی تیاری جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خطرات اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس اور تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ایل اوسی پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

Related Posts