فلم، ڈرامہ اور موسیقی کے شعبے عدم توجہی کا شکار رہے، وزیر اطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Economy is improving, income will also increase soon, Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فلم، ڈرامہ اور موسیقی کے شعبے عدم توجہی کا شکار رہے، نیشنل ایوارڈز کے ذریعے فلم، ڈرامہ اور موسیقی کو فروغ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے نیشنل ایوارڈز کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 60ء کی دہائی میں ہم دنیا کے تیسرے بڑے فلم میکر تھے۔

انہوں نے کہا کہ سینما گھروں کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان کا دنیا میں تیسرا یا چوتھا نمبر تھا، ماضی میں پاکستان کا بیانیہ پیش کرنے کے ذرائع کو کمزور کیا گیا، فلم، ڈرامہ اور موسیقی کے شعبے عدم توجہی کا شکار رہے۔

نیشنل ایوارڈز کے ذریعے فلم، ڈرامہ اور موسیقی کو فروغ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ سال 22 ایوارڈز پاکستان کے معروف موسیقاروں، آرٹسٹوں اور فلموں کے لئے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ان ایوارڈز کے ذریعے موسیقاروں، فن کاروں اور فلم میکرز کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نئی فلم پالیسی مکمل کرلی گئی ہے، فلم کی صنعت میں مراعات دی ہیں۔

مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لئے غیر ملکی مواد پر ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اکثر ٹیلی ویژن چینل غیر ملکی ڈرامے درآمد کرتے ہیں، ان سے مقامی سطح پر تیار ہونے والے ڈرامے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

اشتہارات میں غیر ملکی اداکاروں کو ٹیلی کاسٹ کرنے سے ہمارے اپنے اداکاروں کا روزگار متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی کمپنیاں مقامی اداکاروں اور ماڈلز کو نظر انداز کر کے بیرون ملک سے ماڈلز اور ایکٹرز کو لے آتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے اشتہارات پر بھی ٹیکس لگائے جا رہے تاکہ اس طرح کے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خوبصورت مقامات موجود ہیں جہاں فلم سازی کے لئے این او سی کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پی ٹی وی کے اندر فلمز ڈویژن بنایا جا رہا ہے، دو بڑی فلمیں آخری مراحل میں ہیں، ظہیر الدین بابر پر ازبکستان کے ساتھ جبکہ علامہ محمد اقبال پر ایران کے ساتھ مل کر فلمیں تیار کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دونوں فلمیں ملٹی ملین ڈالرز کی ہوں گی۔

Related Posts