وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پشاور: وزیر اعظم عمران خان کو کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کے اسباب سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی گئی، پارٹی فیصلے کے مخالف جانے والے ارکان کو ابتدائی طور پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں شکست سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے دیگر اضلاع کے بھی اراکین اسمبلی کے نام شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، جبکہ اس موقع پر انہوں نے مزید مشاورت کے لیے کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس جواب کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعلیٰ محمود خان کی پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے،دوسری جانب بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، گیس بحران پر گرماگرم بحث

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان کی قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور چار ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Related Posts