ماہرہ، سجل اور عائزہ 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست کیلئے نامزد

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ، سجل اور عائزہ 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست کیلئے نامزد
ماہرہ، سجل اور عائزہ 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست کیلئے نامزد

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 3 خوبصورت خواتین ماہرہ خان، سجل علی اور عائزہ خان نے 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شمولیت کیلئے نامزدگی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جبکہ فہرست ٹی سی کینڈلر کی طرف سے جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی سی کینڈلر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں جگہ بنانے کیلئے امیدواروں کی تصاویر شائع کردی گئیں۔ ٹی سی کینڈلر کو 100 وجیہہ ترین مردوں اور 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست کے باعث شہرت ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

جاپان، فروزن میں اینا کیلئے صداکاری کرنے والی فنکارہ بلندی سے گر کر ہلاک

ڈرامہ سیریل آخر کب تک سے روزمرہ زندگی کیلئے سیکھے گئے 5سبقؓ

ٹی سی کینڈلر کے مروجہ طریقہ کار کے مطابق مختلف ممالک کے فنکاروں کی تصاویر اور ناموں کی فہرست شائع ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سے ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔ کوئی بھی شخص اپنی پسندیدہ شخصیت کو کامیاب کرانے کیلئے ایک سے زائد بار ووٹ دے سکتا ہے۔

ماہرہ، عائزہ خان اور سجل علی کی تصاویر شائع کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ٹی سی کینڈلر کا کہنا تھا کہ یہ تمام فنکار 100 خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شمولیت کیلئے امیدوار ہیں جس کیلئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

Pakistani Actresses Nominated For 100 Most Beautiful Faces In The World

Pakistani Actresses Nominated For 100 Most Beautiful Faces In The World

Pakistani Actresses Nominated For 100 Most Beautiful Faces In The World

خیال رہے کہ رواں ماہ پاکستانی اداکار فواد خان کو بھی 100 وجیہہ ترین مردوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد خان کو ان کی خوبصورت شخصیت اور مردانہ وجاہت کے باعث مسلسل چوتھی بار نامزد کیا گیا۔

 

Related Posts