اسلام آبادہائیکورٹ،وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست خارج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:ہائیکورٹ میں آج وزیراعظم عمران خان کی ناہلی کی درخواست پرسماعت ہوئی،اس دوران رٹ پٹیشن واپس لینےکی بنیاپردرخواست خارج کردی گئی۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اختیارکیاگیاتھاکہ عمران خان نےاپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا اس لیے وہ صادق وامین نہیں رہےلہذاانہیں نااہل قراردیاجائے،یہ درخواست گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارنے دائرکی تھی جنہوں نے بعدمیں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرکےاس درخواست کوواپس لینےکیلئے متفرق درخواست بھی دائرکی تھی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں پٹیشن واپس لینےکی درخواست منظورکرلی گئی جس کےبعدرٹ پٹیشن واپس لینےکی بنیادپرخارج کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک باری پھرشیر،نائب صدرن لیگ مریم نوازنےایک اورموقع مانگ لیا

اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے2018 میں دائرپٹیشن اورمتفرق درخواست آج سماعت کیلئےمقررکی گئی تھی،جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہرنےکی۔

Related Posts