سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل “قصہ مہربانو کا”پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل "قصہ مہربانو کا"پر تنقید
سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل "قصہ مہربانو کا"پر تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹڑی کے معروف اداکار احسن خان اور ماورا حسین کا ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو کا سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گیا۔ مداحوں نے ڈرامے کو بد ترین قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل کی نئی قسط سوشل میڈیا صارفین کی بے زاری کا باعث بن گئی۔ اقبال حسین کی ہدایات اور فاخرہ جبین کی تحریر پر مبنی قصہ مہربانو کا کی کاسٹ میں احسن خان اور ماورا کے علاوہ مشعال خان اور غزالہ کیفی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کی صاحبزادی نے شادی کا جوڑا دوبارہ پہن کر عوام کو حیران کردیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ایشوریا رائے تفتیش کیلئے طلبؓ

ڈرامہ سیریل میں محمد احمد، خوشحال خان، زاویار نعمان، نعمان حسن اور عریج محی الدین نے بھی مختلف رولز نبھائے ہیں تاہم نئی قسط میں احسن خان کو ماورا پر ظلم و ستم کرتے دکھایا گیا جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

سوشل میڈیا سارفین کا کہنا ہے کہ احسن خان ہر طرف چھائے ہوئے ہیں اور ڈرامہ سیریل کے اداکاروں کو اپنے کام کے حوالے سے محتاط رویہ اپناتے ہوئے اچھی کہانیوں پر توجہ دینا ہوگی۔ مداحوں نے قصہ مہربانو کا پر شدید تنقید کی۔ 

 

Public is Unhappy With Qissa Meherbano ka's Recent Episode

ڈرامہ نگاروں کو کہانیوں کی بہتری پر توجہ دینا ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ڈراموں میں ایک ہی قسم کی بیزار کن اور تکلیف دہ کہانیوں سے عاجز آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینلز کو بہتر ڈرامے سامنے لانا ہوں گے۔ 

Public is Unhappy With Qissa Meherbano ka's Recent Episode

Mawra however addressed her character by justifying it as a humble attempt towards an existing problem, faced by women who are forced into marriages.

دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے مسائل موجود ہیں جن کا ہماری خواتین سامنا کرتی ہیں اور پاکستانی ڈراموں میں ایسی خواتین جن کو شادی پر مجبور کردیا جاتا ہے، ایسے ہی مسائل سے گزرتی ہیں جنہیں امید کی کرن چاہئے۔ 

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو کا ایک خاتون مہربانو کی کہانی ہے جو اپنی شادی کے بعد نت نئے مسائل کا سامنا کرتی اور اپنے والدین کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ 10 سال بعد شوہر اسے واپس لے جا کر الگ ظلم و ستم کرتا ہے۔ 

 

Related Posts