شوکت ترین اچھےآدمی تھےلیکن اب رضیہ غنڈوں میں پھنس چکی ہے،سعیدغنی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعی غنی
کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعی غنی

کراچی:صوبائی وزیرسعیدغنی نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ مشیرخزانہ شوکت ترین اچھے آدمی ہوا کرتے تھے لیکن اب رضیہ غنڈوں میں پھنس چکی ہے۔

سعیدغنی نےکہا شوکت ترین قربانی کا بکرابننے جارہےہیں،وہ سینیٹرتوبن گئے وزیربھی بن ہی جائیں گے لیکن مہنگائی سے متعلق الزامات ان ہی کے سر پر ڈالے جائیں گے،انہوں نےکہامجھے اُمیدہےکہ کےپی کے کے بعد پنجاب اورسندھ کےعوام بھی عقل کامظاہرہ کرینگےکیونکہ جو کام 2018 میں کیاگیاوہ باربار نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ اداروں کوبھی اپنے وقارکاخیال رکھناہوتاہے،تحریک انصاف نے ماضی میں بہت سہارے لیے ہیں لیکن ہربارسہارےملناممکن نہیں ہوتا،انہوں نے کہاوزیراعظم جس چیز کانوٹس لیتےہیں اس کابیڑہ غرق ہوجاتا ہےاس لیےگورنرسندھ سیاسی بیان دےکراپنے اختیارات سے تجاوزنہ کریں کیونکہ ہمیں انکے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں چینی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام میں تشویش کی لہر

سعیدغنی نے مزیدکہاکہ شہیدمحترمہ بینظیر نے بھی کہاتھاکہ ایم کیو ایم کے سیاسی لوگوں کو اسپیس ملنی چاہئے اس وجہ سے مانتاہوں کہ شہری علاقوں میں ان کاووٹ بینک موجودہےیہی وجہ ہےکہ اہم آج بھی ان سے بات چیت کرنےکیلئےتیارہیں۔

Related Posts