اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اناہلی کے خلاف دائرکی گئی درخواست عدم پیروی کی بناپرخارج کردی۔
سپریم کورٹ میں اسحاق ڈارکےخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی اس دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پربھی درخواست گزارنہیں ہوئےتھےجبکہ اسحاق ڈار بھی بار بار طلب کیے جانےکے باوجودعدالت میں ہیش نہیں ہورہے۔
اعلیٰ عدلیہ کی جانب درخواست خارج ہونےکےبعداسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا،اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت میں کہاآرڈیننس کے تحت 2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی جس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ، اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمت میں اضافہ، شہباز شریف اور حماد اظہر آمنے سامنے آگئے
دوسری جانب اسحاق ڈارکے وکیل نےعدالت میں مؤقف اپنایاکہ اسحاق ڈاربیمارہیں جواس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔