نوابشاہ:علاقہ مکینوں نے زرعی اراضی پر قبضے کےخلاف قومی شاہراہ پر دھرنادےدیا،جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے کل صبح قومی شراہراہ کوبلاک کیاگیا جس کے بعد دھرنے کوطول دینےکیلئے مظاہرین شامیانےلگاکروہاں بیٹھ گئے ہیں،مظاہرین کاکہناہےکہ بااثرلوگوں کی جانب سے انکی زرعی اراضی پر قبضہ کیاگیاہے جس کےخلاف پولیس کوئی کارروائی عمل میں نہیں لارہی۔
قومی شاہراہ پر نواب ولی محمد بس سٹاپ کے قریب احتجاجی دھرنےمیں مرد و خواتین کی بڑی تعدادشامل ہےجس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہے اورشہریوں کوشدیدمشکلات کاسماناکرنا پڑرہاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 270 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق
دوسری جانب احتجاجی مظاہرین کی جانب نے مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ جب تک انکی زمینیں واگزارنہیں کرائی جائیں گی وہ اسی طرح دھرنادےکربیٹھے رہیں گے۔