بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔فواد چوہدری
بلدیاتی انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے جو نتائج سامنے آئے ہیں، اس سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی جبکہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے نشستیں جیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے جن میں جمعیت علمائے اسلام کا پلڑا پی ٹی آئی پر بھاری نظر آیا۔ نتائج کے متعلق اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں بلدیاتی انتخابات پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وقت نے پچھلے انتخابات میں دھاندلی ثابت کردی، فضل الرحمان

ملک پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی سنبھالا، آصف زرداری

انتخابات کے متعلق بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی کے میں تحریکِ انصاف نے 17 نشستوں پر میدان مار لیا، کئی جگہوں پر ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ہمارے 4، 4 لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار بن کر انتخاب لڑا۔

بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف اور ہمارے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے ووٹ یکجا کریں تو ووٹ بینک پی ٹی آئی کا ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے طاقتور بلدیاتی نظام کا وعدہ پورا کیا۔ اب بھی عمران خان اور پی ٹی آئی مقبول ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز پاکستان نہیں سنبھال سکتے، یہ وزیر اعظم کے مقابلے میں سیاسی بونوں کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ ووٹ بینک کے معاملے میں پی ٹی آئی کا  کوئی مقابلہ نہیں۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں قومی رنگ نہیں ہوتا، اختلافات بھی ہوتے ہیں، جبکہ کے پی کے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات اور پنجاب میں الیکشن بھی متاثر ہونے کی توقع نہیں۔ پنجاب میں الیکشن ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مابین ہوگا۔ 

Related Posts