نوابشاہ: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔
ہماری جماعت ہی ہے جو ملک کو چلا اور سنبھال سکتی ہے،ملک پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی اس کو سنبھالا ہے، ہم اب بھی تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت ہی ہے جو ملک کو چلا اور سنبھال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، اس ملک پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی اس کو سنبھالا ہے۔
ہم اب بھی تیار ہیں لیکن بات سیدھی ہے کہ پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات کرو تو پھر ہم ملک سنبھالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت کے خلاف جو بھی آئے گا چاہے وہ سردار ہو میر ہو یا پیر، سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں زندگی بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے،خرم شیرزمان